Dec ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران کی خلائی ٹکنالوجی سے صیہونی حکام کی نیند حرام، بڑا بیان سامنے آیا

صیہونی حکومت کا کہنا ہے کہ ایران اپنی خلائی ٹکنالوجی سے بین البراعظمی میزائل تیار کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: صیہونی حکومت کے حکام نے ایران کی میزائل توانائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی خلائی ٹکنالوجی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صیہونی حکام نے خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، جوہری وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائلوں کی تعمیر میں اس ٹکنالوجی کے استعمال کے قابل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران، خلائی پروگرام میں اپنے میزائلوں کے لیے بھی اس ٹکنالوجی کا استعمال کر سکتا ہے۔

صیہونی اخبار ہاریٹزHaaretz)) نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران اپنے روایتی میزائلوں کی رینج کو نمایاں طور پر بڑھانے کے لیے خلائی ٹکنالوجی استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکام نے اس بات پر بھی تاکید کی ہے کہ ایران نے سیٹیلائٹس کو مدار میں بھیجنے کے لیے جو دو میزائل "ذوالجناح" اور "قائم-100" تیار کیے ہیں، ان میں یکساں صلاحیتیں ہیں جن میں ایسے انجن اور ایندھن کے ٹینک ہیں جو میزائلوں کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ایران ان کے ذریعے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی ٹکنالوجی حاصل کر سکتا ہے۔

صیہونی کا یہ بھی خیال ہے کہ اگر ایران دو میزائلوں میں سے ہر ایک کا ملٹری ورژن تیار کر لیتا ہے تو یہ میزائل چار ہزار کلومیٹر سے زیادہ کی دوری تک ڈیڑھ ٹن وزنی وار ہیڈ لے جانے کے قابل ہو جائیں گے۔

ٹیگس