Dec ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • دشمن کو سخت اور دندان شکن جواب دیا جائیگا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اگر دشمن ایران کے کسی بھی علاقے پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے جان لینا چاہئیے کہ ہم ان کو سخت اور منہ توڑ جواب دیں گے۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر جنرل علی رضا تنگسیری نے جمعرات کے روز خلیج فارس کے دورے کے دوران صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی سرزمین پر کسی بھی ممکنہ جارحیت  کا مقابلہ کرنے اور جارحین سے فیصلہ کن انداز میں نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی آر جی سی کی بحریہ خلیج فارس کے شمال مغرب میں اروند کنار کے پانیوں میں بحری جہازوں اور افواج کی آپریشنل مشق کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ اگر دشمن  ایران کے کسی بھی علاقے پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے جان لینا چاہئیے کہ ہم ان کو سخت اور دندان شکن جواب دیں گے۔

ٹیگس