Jan ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران کے نئے اسلحے سے اسرائیل میں خوف و ہراس

روسی چینل کا کہنا ہے کہ ایران کے نئے ہتھیار سے اسرائیل خوفزدہ ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی حالیہ مشقوں اور صیہونی میڈیا کے رد عمل پر ایک روسی میڈیا نے لکھا ہے کہ اسرائیل، ایران کے نئے ہتھیاروں سے خوفزدہ ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی "ذوالفقار-1401" فوجی مشقوں کا انعقاد، بظاہر موثر تھا اور مقبوضہ فلسطین میں میڈیا رپورٹس اس فوجی مشق کے مؤثر اثرات کی نشاندہی کرتی ہیں۔

روسی چینل رشا ٹو ڈے نے پیر کے روز "ایران کے نئے ہتھیار سے اسرائیل کا خوف" عنوان کے تحت ایک رپورٹ جاری کی ۔

روسی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ متعدد اسرائیلی ویب سائٹس اور اخبارات نے تل ابیب، خلیج فارس کے علاقے اور مصر کے خلاف ایران کے ممکنہ خطرات کے بارے میں خاص طور پر اس اعلان کے ساتھ کہ عنقریب دو ایرانی طیارہ بردار جہازوں کی تعمیر کی جائے گی، خبردار کیا ہے۔

رشا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو نشر کی جس میں ایرانی بحریہ کی ایک فوجی مشق کو دکھایا گیا ہے جس میں اسرائیل کی ایلات کی بندرگاہ کی شبیہ سازی کی گئی تھی۔

 رشا ٹو ڈے نے مزید کہا کہ اسرائیلی سائٹ "ایلات نیوز" نے یہ بھی رپورٹ دی کہ ایران نے گزشتہ ہفتے بحیرہ احمر میں اپنی فوجی مشقوں کے دوران واضح اور ٹھوس طور پر ایلات کو ڈرون اور میزائلوں سے ایلات بندرگاہ پر فضائی بمباری کی دھمکی دی ہے۔

ٹیگس