تیرے خون میں غرق ہو جائیں گی استعماری طاقتیں
Jan ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۶:۴۶ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں شہید جنرل قاسم سلیمانی، جنرل ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی تیسری برسی منائی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں ایران کے مختلف علاقوں میں تقریبوں اور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 کو امریکی دہشتگرد فوج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔ شہید قاسم سلیمانی حکومت عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔