Jan ۰۲, ۲۰۲۶ ۰۷:۲۸ Asia/Tehran
  • شہید سلیمانی اور مزاحمتی قائدین کے مشن پر پوری قوت کے ساتھ گامزن رہیں گے: صدر مملکت ڈاکٹر پزشکیان

صدر مملکت ڈاکٹر پزشکیان نے ایک ایک خطاب میں کہا ہے کہ ہم شہید سلیمانی اور مزاحمتی قائدین کے مشن پر پوری قوت کے ساتھ گامزن رہیں گے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جمعرات کی شام تہران میں مزاحمتی قائدین کی شہادت کی برسی کے اجتماع سے خطاب میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کو مظلوموں کے دفاع کا مثالی نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم شہید سلیمانی اور مزاحمتی قائدین کے مشن پر پوری قوت کے ساتھ گامزن رہیں گے۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ  شہید جنرل قاسم سلیمانی مظلوموں اور حق و انصاف کے حامی تھے اور انہوں نے بے لوث خدمات انجام دیں یہی وجہ ہے کہ  نہ صرف ایران بلکہ دنیا بھر کے حریت پسندوں کے درمیان انہیں ایک رول ماڈل تصور کیا جاتا ہے۔

 

انہوں نے شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں منعقدہ اجتماعات میں عوام کی بھرپور شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے شہید کے مشن کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھنے کا عہد کر رکھا ہے۔

صدر ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ ہم مزاحمت کے پرچم کو گرنے نہیں دیں گے اور پوری قوت و طاقت کے ساتھ مظلوں کا دفاع کرتے رہیں گے۔

انہوں نے شہید قاسم سلیمانی کو اخلاق، دیانت، جرأت، انصاف کے حصول اور مظلوموں کے دفاع کا مثالی نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہدائے مزاحمت نے ہمیں متحدہ اور ایک پلیٹ فارم پر جمع کردیا ہے جو مزاحمت کا  پیلٹ فارم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج امریکی اور اسرائیلی حکومت تہذیب، جمہوریت اور آزادی کے نام پر ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کر رہی ہیں۔ صدر ایران نے کہا کہ ان مجرموں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں میں شہید جنرل سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس، ہمارے سائنس داں، یونیورسٹی پروفیسر، فوجی کمانڈر اور قابل قدر ایرانی شہری شامل ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ ہم شہادت سے نہیں ڈرتے اور اپنی قوم، اپنے انقلاب اور اپنے ملک کے لیے ہرقسم کی قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں اور آخری دم تک ثابت قدم رہیں گے۔

 

 

ٹیگس