Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • تہران میں خواتین صنعتکاروں اور مصوروں کے فن پاروں کی نمائش

بااثرخواتین کی پہلی نمائش میں ایرانی خواتین کی تیار کردہ صنعتی اشیا اور فن پارے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: اس نمائش میں شرکت کرنے والی خواتین کی ایک بڑی تعداد  سائنس و ٹیکنالوجی، معیشت اور صنعتی شعبے سے وابستہ ہے۔

 واضح رہے کہ سماجی، فنی اور ثقافتی میدانوں میں ایرانی خواتین کی کامیابیوں کی بھی نمائش کی جارہی ہے۔

 گزشتہ روز بااثر خواتین کی پہلی بین الاقوامی کانگریس میں شریک مہمانوں نے اس نمائش کا دورہ کیا تھا۔

بااثرخواتین کی نمائش تئیس جنوری تک عوام کے لیے کھلی ہے۔

ٹیگس