ایران سے 4 لاکھ لیٹر ڈیزل لے جانے والے متعدد اسمگلر گرفتار
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i417758-ایران_سے_4_لاکھ_لیٹر_ڈیزل_لے_جانے_والے_متعدد_اسمگلر_گرفتار
سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے چار لاکھ لیٹر ڈیزل کی غیرقانونی کھیپ لے جانے والے چار بحری جہازوں کو روک لیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۳:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران سے 4 لاکھ لیٹر ڈیزل لے جانے والے متعدد اسمگلر گرفتار

سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے چار لاکھ لیٹر ڈیزل کی غیرقانونی کھیپ لے جانے والے چار بحری جہازوں کو روک لیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایندھن کی غیرقانونی تجارت میں ملوث ان اسمگلروں کو خلیج فارس میں حراست میں لیا گیا ہے۔ صوبہ ہرمزگان کی عدالت کے سربراہ مجتبی قہرمانی نے بتایا کہ عدالت کی جانب سے حکم جاری ہونے کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے ایک یونٹ نے ایران سے ڈیزل اسمگل کرنے والے ان بحری جہازوں کو روک لیا۔ ان بحری جہازوں میں سے مجموعی طور پر چار لاکھ لیٹر ڈیزل برآمد ہوا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس دوران تیئیس افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ۔