ایرانی عوام نے تسلط پسند طاقتوں کی سازشوں پر پانی پھیر دیا: صدر رئیسی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i418439-ایرانی_عوام_نے_تسلط_پسند_طاقتوں_کی_سازشوں_پر_پانی_پھیر_دیا_صدر_رئیسی
ایران کے عوام نے بے مثال استقامت کے ذریعے تسلط پسند طاقتوں کے سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام نے تسلط پسند طاقتوں کی سازشوں پر پانی پھیر دیا: صدر رئیسی

ایران کے عوام نے بے مثال استقامت کے ذریعے تسلط پسند طاقتوں کے سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران:  صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے حسینیہ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کے لئے آنے والے اسلامی ملکوں کے سفیروں اور  قرآن کریم کے عالمی مقابلوں کے شرکا کی ملاقات کے موقع پر، رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب سے پہلے ، اپنی تقریر میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں میں بھرپور شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام نے دشمن کے تمام اندازوں اور تخمینوں کو درھم برھم کردیا ہے۔ 
انہوں نے گزشتہ موسم خزاں میں پیش آنے والے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ سمجھوتے کے لیے آنے کا دعوی کرنے والے مغربی ممالک حالیہ بلووں کے بعد مذاکرات کی میز چھوڑ گئے۔ 
صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ان کی حکومت پوری طاقت کے ساتھ بین الاقوامی اداروں میں ملک و ملت کے مفادات کا دفاع کر رہی ہے۔