رہبرانقلاب اسلامی نے غزہ کی صورت حال کو عالم اسلام اور پوری بشریت کے لئے ایک مصیبت قراردیتے ہوئے غزہ کے حالات کو مغرب کے لئے باعث شرم قراردیا ہے اور فرمایا ہے کہ صیہونی حکومت کے ان جرائم میں امریکا بھی برابر کا شریک ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ ایران ہر ممکن طریقے سے فلسطینی قوم اور فلسطینی کازکی حمایت جاری رکھے گا۔
ایران کے عوام نے بے مثال استقامت کے ذریعے تسلط پسند طاقتوں کے سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔
سلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مذہبی مقامات، مساجد اور امام بارگاہوں میں جشن عید مبعث جاری ہے اور نوجوان بچے سڑکوں پر جگہ جگہ اسٹال لگا کر مومنین کرام کو شربت اور مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں-
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کی مبارک تاریخ یعنی عید مبعث کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے براہ راست خطاب میں عید بعثت کی عالم اسلام، ایرانی قوم اور تمام حریت پسندوں کو مبارکباد پیش کی۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں میں عید بعثت کی مناسبت سے ایک پروقار جشن کا اہتمام کیا گیا۔
۲۷ رجب عید بعثتِ حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے پر مسرت موقع پر قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایران عوام اور امت اسلامیہ سے ٹی وی کے ذریعے براہ راست خطاب فرمایا۔ خطاب کی مکمل ویڈیو مع اردو ترجمے کے ملاحظہ فرمائیے۔
سحر نیوز رپورٹ
تہران میں بعثت پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی ص کی مناسبت سے شہر بھر میں چراغ کیا گيا اور نور افشانی کی گئی۔
ایران کے مقدس شہر مشہد میں 27 رجب بعثت پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی ص کی مناسبت سے فرزند رسول حضرت امام علی رضا ع کے روضۂ اقدس میں وسیع پیمانی پر چراغانی کی گئی۔