Mar ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • شہید مہدوی بحری جنگی جہاز سپاہ کی بحریہ میں شامل

شہید مہدوی نامی ڈرون طیارہ بردار بحری جہاز سپاہ پاسداران کی بحریہ میں شامل کردیا گیا ہے

سحر نیوز/ ایران: ایران کے جنوبی شہر بندر عباس میں ہونے والی ایک تقریب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل سلامی اور سپاہ کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل تنگسیری بھی شریک تھے۔  تقریب کے دوران شہید مہدوی بحری جہاز کے ساتھ ساتھ پچانوے میزائل فائر کرنے والی بوٹیں سپاہ کی بحریہ میں شامل کی گئیں یہ جنگی بوٹیں ایرانی ماہرین نے ہی تیار کی ہیں -

میزائل فائر کرنے والی یہ بوٹیں عاشورا اور طارق بوٹوں کی ہی طرح ہیں - یہ جنگی بوٹیں دفاعی اعتبار سے بے پناہ توانائیوں کی حامل ہیں اور انہیں اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ مختلف موسم اور آب و ہوا میں اپنے مدنظر کارروائیاں انجام دے سکتی ہیں ۔ شہید مہدوی نامی بڑا بحری جہاز بھی جو طولانی مسافت طے کرنے کی  صلاحیت رکھتا ہے  سپاہ کی بحریہ میں شامل کیا گیا ہے یہ بحری جہاز ڈرون کیریئرہے اور میزائل بردار بوٹوں کو بھی لوڈ کرسکتا ہے۔

ٹیگس