Mar ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • جزیرہ کیش، غیرملکی سیاحوں کے لئے بھی دلچسپی کا مرکز

ایران کے کیش جزیرے میں غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہو رہا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اس بات کا اعلان کیش فری زون کے نائب سربراہ مرتضی رمضانی نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال کیش پہنچنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ 
انہوں بتایا کہ سال کی ابتدا سے لیکر اب تک مختلف ممالک سے بیس ہزار سے زیادہ سیاح اس جزیرے کے پرفضا ماحول سے استفادہ کر چکے ہیں جبکہ گذشتہ سال ان کی تعداد محض پانچ ہزار تھی۔ 
قابل ذکر ہے کہ خلیج فارس میں واقع جزیرہ کیش ایک مرجانی جزیرہ ہے جو اپنے حسین ساحلوں کی خاطر مشہور ہے۔ اس جزیرے میں عالمی معیار کے دسیوں ہوٹل اور سیاحتی مراکز بھی تعمیر کئے گئے ہیں ۔ جزیرہ کیش کو ڈائیونگ اور واٹر اسپورٹس کا بھی ایک اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ 

ٹیگس