ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کی نمایاں کامیابیاں
Mar ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران، ایران کے ایٹمی سائنسدانوں نے تیس نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے بتایا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران ملک کی ایٹمی تحقیقات، ٹیکنالوجی اور صنعت کے شعبوں میں تیس بڑے اور کامیاب نمونے منظر عام پر آئے ہیں جو اس ادارے کی تاریخ میں بے نظیر ہے۔
انہوں نے کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں شمسی سال کی ابتدا میں جن اہداف کا اعلان کیا تھا اسے مکمل طور پر حاصل کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایٹمی صنعت میں سرگرم نوجوان ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین نے اس شعبے کے لئے ضروری اور ترقی یافتہ وسائل کی تعمیر اور پیداوار میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔