تمام ملکوں کے ساتھ متوازن تعلقات کے خواہاں ہیں، صدر ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i419774-تمام_ملکوں_کے_ساتھ_متوازن_تعلقات_کے_خواہاں_ہیں_صدر_ایران
ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران کی خارجہ پالیسی تمام ملکوں کے ساتھ متوازن تعلقات کے قیام پر استوار ہے۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Mar ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۶ Asia/Tehran
  • تمام ملکوں کے ساتھ متوازن تعلقات کے خواہاں ہیں، صدر ایران

ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران کی خارجہ پالیسی تمام ملکوں کے ساتھ متوازن تعلقات کے قیام پر استوار ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی متوازن ہے جس میں تمام ملکوں کے ساتھ متوازن تعلقات پر توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے صرف چند ملکوں تک محدود رکھے جانے سےگریز کیا ہے البتہ ایران مفاہمت رکھنے والے ملکوں کے ساتھ ہی چلنے کو ترجیح دیتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید فرمائی ہے کہ ملکی مسائل پر ایک نئے جذبے اور تبدیلی کے ساتھ نگاہ رکھے جانے کی ضرورت ہے کہا کہ ملک کے لئے بہت سے راستے کھل گئے ہیں اور دشمن کی خواہش کے برخلاف مزید اور دوسرے راستے بھی کھلیں گے۔