ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i420124-ایران_اور_سعودی_وزرائے_خارجہ_کی_ملاقات
چین کے دار الحکومت بیجنگ میں آج ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Apr ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۶:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات

چین کے دار الحکومت بیجنگ میں آج ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سحرنیوز/ ایران: مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے چین میں ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کی بحالی، سفارت خانے اور قونصل خانے کھولنے جیسے امور کے علاوہ دو طرفہ دلچسپی کے دیگر موضوعات پر بھی بات چیت کی۔