Apr ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • سپاہ کی طاقت ملکی سلامتی کی ضامن اور دشمنوں کے لئے  باعث وحشت

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تاسیس کی سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ سپاہ پاسداران کی ہمہ جانبہ اسٹریٹیجک توانائیاں ایرانی عوام کی سیکورٹی کی ضمانت ہیں جبکہ ان توانائیوں سے دشمن پر خوف طاری ہے۔

سحر نیوز/ ایران: مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری نے سپاہ پاسداران کے یوم تاسیس کی مناسبت سے سپاہ کے کمانڈر جنرل سلامی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سپاہ، اسلامی انقلاب ، اسلامی نظام کی حفاظت کا اہم ترین رکن ہے اور اس کی توانا‏ئیاں ملک کی سلامتی کی ضامن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران کی طاقت سے دشمن خوف زدہ ہے۔ 
جنرل باقری نے کہا کہ آج تمام دفاعی اور تعمیرنو کے میدان میں سپاہ پاسداران کی توانائیاں اور فداکاریاں امام خمینی رح کے اس قول کی واضح مصداق ہیں جو آپ نے چار عشرے قبل فرمایا تھا کہ اگر سپاہ نہ ہوتی تو ملک بھی نہیں ہوتا۔ 

ٹیگس