May ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • رشت آستارا ریلوے لائن منصوبے کا معاہدہ ایران و روس تعاون کی راہ میں اہم قدم ، صدر رئیسی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ رشت آستارا ریلوے لائن منصوبے کا معاہدہ ایران اور روس کے درمیان تعاون کی راہ میں ایک اہم اور اسٹریٹیجک قدم ہے

سحرنیوز/ایران: صدر سید ابراہیم رئیسی نے رشت آستارا ریلوے لائن منصوبے کے معاہدے پر دستخط  کی تقریب میں جو  ایران اور روس کے صدور کی ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے شرکت سے منعقد ہوئی کہا کہ ایران اور روس مختلف میدانوں میں ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں اور رشت آستارا ریلوے لائن منصوبے کا معاہدہ اسی تعاون کی ایک علامت ہے۔ 

صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ رشت آستار ریلوے لائن منصوبے کے معاہدے پر دستخط صرف ایران اور روس تک محدود نہیں ہے۔ انہوں نے  کہا کہ جو بھی ملک شمال جنوب ریلوے لائن کے راستے میں واقع ہیں وہ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں کہ شمال جنوب کوریڈور علاقے کے سبھی ملکوں کے لئے فائدہ مند ہوگا کیونکہ یہ راستہ مشرقی اور جنوبی ایشیا سے لے کر قفقاز اور شمالی یورپ تک سبھی ملکوں کے درمیان تجارت اور اقتصاد کے میدان میں تعاون کو فروغ دے گا اور ان کا تعاون پہلے سے زیادہ مستحکم ہوگااس تقریب میں روس کے صدر ولادیمیرپوتن نے بھی رشت آستارا اسٹریٹیجک ریلوے لائن کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس راستے نے عالمی سطح پر حمل و نقل اور ٹرانزیٹ وٹرانسپورٹ کے شعبے کی رونق بہت بڑھا دی ہے  اور  اس سے ملکوں میں اقتصادی اور تجارتی کمپٹیشن میں اضافہ ہوگا۔

روسی صدر نے کہا کہ شمال جنوب کورویڈور نے ایران اور خلیج فارس کے ملکوں میں فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

ٹیگس