ایران کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خاص مقام حاصل ہے: امیر عبداللہیان
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i422903-ایران_کی_خارجہ_پالیسی_میں_پاکستان_کو_خاص_مقام_حاصل_ہے_امیر_عبداللہیان
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کی ہمسایوں کے ساتھ پالیسی کا اہم لنک ہے اور ہماری خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خاص مقام حاصل ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۸, ۲۰۲۳ ۰۷:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خاص مقام حاصل ہے: امیر عبداللہیان

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کی ہمسایوں کے ساتھ پالیسی کا اہم لنک ہے اور ہماری خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خاص مقام حاصل ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں کوئی محدویت نہیں ہے اور پاکستان کو ہماری ہمسایہ ممالک کے ساتھ خارجہ پالیسی میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔

یہ بات انہوں نے پاکستان کے فارن سیکرٹری اسد مجید خان سے بات کرتے ہوئی کہی۔ایران کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اچھے اور فروغ پا رہے ہیں اور دونوں ممالک اپنی تمام تر موجود ظرفیت کے ساتھ اپنے تعلقات کی تقویت کی کوشش کریں۔

پاکستان کے سیکرٹری خارجہ نے ایران کے ساتھ فروغ پاتے تعلقات کو بہت اہمیت کا حامل قرار دیا۔ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کو ایرانی اور پاکستانی حکام کے درمیان مختلف سیاسی موضوعات پر ہونے والی مشاورت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔