Jun ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • ایسے مارتے ہیں ایرانی حجاج شیطان کو کنکریاں

بیت اللہ الحرام کے ایرانی زائرین نے، جو سرزمین منیٰ کی زیارت کر رہے ہیں، اس مقدس وادی میں اپنے قیام کے دوسرے دن جمعرات کو دو رمی جمرات ادا کیے۔

سحر نیوز/ ایران: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حج کے فریضے کی ادائیگی کے اعمال میں سے ایک حجاج 10 ،11 اور 12 ذی‌الحجه کو صبح سے غروب آفتاب سے قبل تک شیطان کو کنکریاں مارتے ہیں۔ اور حجاج سنب ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے شیطان کو 7  کنکریاں مارتے ہیں۔

بیت اللہ الحرام کے ایرانی زائرین کے راستے میں متعین سعودی افواج نے عازمین کا استقبال عید مبارک، تقبل اللہ حجکم، حجکم مبارک اور بعض اوقات کچھ فارسی الفاظ کا استعمال کیا جو انہوں نے حاجیوں سے سیکھے تھے اور جمرات کی طرف ان کی رہنمائی کی۔

ذکر اللہ اکبر، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد (صلی اللہ علیہو آلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں اور منیٰ سے جمرات کے راستے میں قافلوں سے محمد و آل محمد پر درود و سلام کا مقدس ذکر مسلسل سنا جاتا تھا۔

ٹیگس