زاہدان: پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے دہشتگرد پولیس کے محاصرے میں
Jul ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان میں آج صبح دو دہشتگردوں نے تھانہ نمبر 16 پر ہینڈ کرنیٹ سے حملہ کردیا-
زاہدان میں پولیس تھانے پر دہشتگردانہ حملہ کرنے والے دہشتگرد، پولیس کے محاصرے میں آ گئے ہیں ۔ اب تک کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے- سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا محاصرہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زاہدان شہر کی مجموعی صورتحال کنٹرول میں ہے۔
صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر ہاوس کی سیاسی و سلامتی کے امور کے معاون علی رضا مرحمتی نے کہا ہے کہ آج صبح 7 بجکر 15 منٹ پر 4 دہشتگردوں نے تھانے پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا، انہوں نے کہا کہ حملہ خودکش نہیں تھا ۔
علی رضا مرحمتی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تھانے کے اندر داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوئے اور اس وقت وہ سیکیورٹی فورسز کے محاصرے میں ہیں۔