Jul ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  •  قرآن مجید کی توہین کے ذریعے دشمن دنیا کو دو بلاکوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے: تہران کے امام جمعہ

تہران میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے کہا کہ عاشورا تجدید بیعت اور اہل بیت پیغمبر کے ساتھ تمسک کا دن ہے۔

سحر نیوز/ ایران: تہران یونیورسٹی  میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے کہا کہ عاشورا تجدید بیعت اور اہل بیت پیغمبر کے ساتھ تمسک کا دن ہے۔ اس سال عاشورا جمعہ کے دن آیا ہے اس دن امام زمان عجل اللہ فرجہ سے بیعت کی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی شان میں گستاخی کے ذریعے دشمن دنیا کو دو بلاکوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ یہ دشمن کی غلط فہمی ہے اور دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو گا۔ دشمن ان واقعات کے ذریعے فلسطین جیسے ممالک کے حالات سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران سمیت پوری دنیا میں عزاداری کی اس عظیم شعائر الہی کے لئے مومنین امام بارگاہوں اور عزاخانوں میں مجلسیں منعقد کررہے ہیں ۔ ان مجالس میں قوم و ملت کے درمیان اتحاد و انسجام پیدا ہونے کے علاوہ دلوں کو سکون اور پاکیزگی ملتی ہے۔

حجت الاسلام حاج علی اکبری نے دمشق میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے سے مومنین کے دلوں کو سخت صدمہ پہنچا ہے۔ دنیا میں پھیلے لاکھوں حضرت زینب کے عقیدت مند دشمن کے ان مقاصد کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

ٹیگس