Aug ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • خلیج فارس کے جزائر کے دفاع کے عزم  سے سپاہ پاسداران کی فوجی مشقیں

خلیج فارس کے جزائر کے دفاع کے عزم اور ابو موسی جزیرے پر توجہ کے ساتھ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی فوجی مشقیں بدھ سے شروع ہو گئیں۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی ان فوجی مشقوں میں ملک کے اندر تیار شدہ مختلف دفاعی سسٹم اور ساز وسامان کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

آئی آر جی سی کی بحریہ کی ان فوجی مشقوں میں مصنوعی ذہانت سے لیس ڈرون طیاروں اور کشتیوں نے معینہ اہداف کو بے حد باریکی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

ان فوجی مشقوں میں مختلف راکٹ لانچر موٹر بوٹس،  مصنوعی ذہانت سے لیس ڈرون طیاروں، کشتیوں، سمندر اور خشکی میں استعمال ہونے والے طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں کو کامیابی سے  استعمال کیا گيا۔

اسی طرح ان فوجی مشقوں میں فارس اور ہرمزگان صوبوں سے رضاکار فورس کے دستوں کو کم ترین وقت میں ساحل سے جزیرے تک منتقل کیا گیا اور شہید ناظری جنگی بحری جہاز، شہید مہدوی فریگیٹ، شہیدرود کی فریگیٹ، اسپیڈ بوٹس اور میزائل بوٹس نے اس موقع پرشاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا ۔

ٹیگس