Aug ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران کے دشمنوں نے اپنی دشمنی سے تہران کی ترقی و پیشرفت کے اسباب فراہم کئے: سپاہ پاسداران

جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ آج ہم نے دشمن کے ساتھ تصادم اور شناخت کے ذریعےترقی کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے جدید سسٹموں اور آلات کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے دنیا کے غیر منصفانہ نظام کے بارے میں آگاہی  رکھتے ہوئے اپنا مضبوط راستہ تلاش کر لیا ہے اور وہ کامیاب اور شرافت مندانہ جہاد کیلئے لیس ہونے کو اپنی سعادت و کامرانی کا ضامن سمجھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم  نے دشمن کے ساتھ تصادم اور شناخت کے ذریعےترقی کی ہے اور دھمکیوں اور خطروں کے میدان میں بھرپور استقامت و پائیداری کا مظاہرہ کر کے ہم نے اپنی طاقتور ہونے کا راستہ تلاش کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمنوں نے اپنی دشمنی سے در حقیقت ایران کی ترقی و پیشرفت کے اسباب فراہم کئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج مختلف قسم کے جاسوس اور حملہ آور ڈرون طیارے ، مختلف قسم کی فوجی گاڑیوں اورالیکٹرانک جنگ کے شعبے میں جارحانہ اور دفاعی  جدید آلات اور سسٹم کی رونمائی کی گئی۔

ٹیگس