Aug ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • ایرانی بحریہ آرٹیفیشل انٹلیجنس میزائلوں سے لیس

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ بحریہ آرٹیفیشل انٹلیجنس سے لیس میزائلوں کی مالک ہو گئی ہے ۔

سحرنیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کو نئے ساز و سامان حوالے کئے جانے کی گیارہویں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاص قسم کے اور نئے دفاعی ساز و سامان بحریہ کو دیئے جانے سے، بحری جنگ میں پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی غیر معمولی توانائی مزید بڑھ جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس مرحلے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کو میزائل، ڈرون اور دفاع کے شعبے سے تعلق رکھنے والے خاص قسم کے ساز وسامان دیئے گئے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ بحریہ کو ملنے والے نئے کروز میزائل زيادہ دور تک مار کر سکتے ہيں اور انہيں فائر کے لئے جلدی تیار کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ نئے میزائل مختلف رکاوٹوں کے پيچھے سے فائر کئے جا سکتے ہيں اور فائر کرنے کے بعد بھی ان کا نشانہ بدلا جا سکتا ہے اور یہ میزائل مصنوعی ذہانت سے بھی لیس ہيں۔

جنرل تنگسیری کہا کہ نئے ڈرون طیارے بھی ایسے ہیں جو زيادہ دیر تک پرواز کر سکتے ہيں اور بحری اہداف کو زيادہ باریکی سے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہيں۔

واضح رہے کہ آج مختلف قسم کے جاسوس اور حملہ آور ڈرون طیارے ، مختلف قسم کی فوجی گاڑیاں اورالیکٹرانک جنگ کے شعبے میں جارحانہ اور دفاعی سسٹم، ایسے جدید آلات اور سسٹم ہیں کہ جن کی رونمائی کی گئی۔

ٹیگس