ایران اور شام کا کمیونیکیشن کے میدان میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
Aug ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
ایران اور شام نے کمیونیکیشن اور آئی ٹی کے میدان میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے-
سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران کی کمیونیکیشن اور آئی ٹی کے وزیر کے ایڈوائزر حسین مرزاپور کی دمشق میں شام کے کمیونیکیشن اور آئی ٹی کے وزیر اید الخطیب سے ملاقات ہوئی جس میں حسین میرزاپور نے کمیونیکیشن کے میدان میں ایران کی جانب سے تعاون فراہم کرنے پر مکمل آمادگی کا اعلان کیا۔ شام کے کمیونیکیشن وزیر الخطیب نے ایران کے ساتھ کمیونیکیشن کے میدان میں تعاون کو بہت اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا ہے کہ ایران کے پاس اس میدان میں اعلی درجے کی مہارت موجود ہے۔ انہوں نے مہارتوں کے تبادلے کو بہت اہم اور دونوں ممالک کے عوام کے فائدے میں قرار دیا۔