Aug ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • یورپی اور عرب ممالک کی ایران ڈرون طیاروں کے حصول کی کوشش

دنیا کے بہت سے ممالک ایران ڈرون طیاروں کے حصول کےلئے درخواستیں دے رہے ہیں جن میں یورپی اور عرب ممالک بھی شامل ہیں۔

سحرنیوز/ایران: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت دفاع کے ڈیویلپمنٹ اور اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن کے ترجمان سردار رضا طلائی نیکان نے کہا ہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک ایرانی ڈرون طیاروں کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں جن میں یورپی اور عرب ممالک بھی شامل ہیں لیکن انہوں نے درخواست کی ہے کہ ان کے نام ظاہر نہ کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ملک کے ساتھ ہمارے سیاسی اور سیکورٹی مسائل نہ ہوں اور ہمیں یقین ہو جائے کہ ہمارے ڈرون طیاروں کا نامناسب استعمال نہیں کیا جائے گا تو ملکی ضروریات پوری کرنے کے بعد ہم انہیں بیرونی ممالک کو ایکسپورٹ کرنے کےلئے آمادہ ہیں۔ ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ملکی ضروریات کو پورا کرنا ہے لیکن اگر بیرونی طور پر بھی ایکسپورٹ کرنے کی ضرورت ہو تو پہلے اس کی قیمت اور کوالٹی کے حوالے سے متعلقہ اداروں اور شعبوں سے اجازت لینا ہوگی اور ان کی تیاری کےلئے مطلوبہ وقت زیادہ درکار ہو گا اور اس کےعلاوہ غیر ملکی افواج کو ایرانی افواج سے خرید کردہ مخصوص ڈرونز کو آپریٹ کرنے کی تربیت میں بھی وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی قرارداد نہ تعطل کا شکار ہے اور نہ کینسل ہوئی ہے اور اس کے ساتھ تعاون معمول کے مطابق جاری ہے۔

ٹیگس