Aug ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran

36ویں ایران آذربائیجان بین الاقوامی سائیکلنگ ٹور کا پہلا مرحلہ تبریز سے ارومیہ کے راستے میں 15 ٹیموں کے 82 سواروں کی شرکت کے ساتھ شروع ہوا۔

سحر نیوز/ ایران: تبریز کے ائل گلی پارک سے شروع ہونے والے دورے کے اس مرحلے میں، سائیکل سوار 153.8 کلومیٹر کا راستہ طے کریں گے اور ارومیہ کے الغدیر پارک میں فائنل لائن کو عبور کریں گے۔

میس سنگون ایران، کانٹی نینٹل تھائی لینڈ، پولی جین ملائیشیا، میٹرکس جاپان، پروجیکٹ عراق، کلاپے انڈونیشیا، روزا تھائی لینڈ، الماتی قازقستان، یونیورس نیدرلینڈز، فری منگولیا، عراق نیشنل ٹیم، وکٹوریہ فلپائن، وینو قازقستان، ایران نیشنل ٹیم اور تھائین ہوٹل کے رنرز اس مقابلے میں شریک ہیں۔

اس مرحلے کو شہید باکری کا نام دیا گیا ہے اور منصوبے کے مطابق سائیکل سوار ساڑھے بارہ بجے مقامی وقت کے مطابق ارومیہ پہنچیں گے۔

 

ٹیگس