Sep ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران روس دفاعی تعاون نئی سطح پر فروغ پائے گا۔ روسی وزیر دفاع

ایران کا دورہ کرنے والے روسی وزیر دفاع نے کہا کہ تہران ماسکو دفاعی تعاون نئی سطح پر فروغ پائے گا اور اس کےلئے منصوبے کے تحت تعلقات فروغ پا رہےہیں۔

سحرنیوز/ایران: تاس نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے ایران کے وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی سے آج صبح تہران میں ملاقات میں کہا کہ تہران اور ماسکو کا دفاعی تعاون جدید سطح تک فروغ پائے گا۔ سرگئی شویگو نے کہا کہ امریکی اور اس کے مغربی اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود ہم اپنے طے شدہ منصوبے کے تحت اپنے تعاون کو جاری رکھیں گے اور روس ایران پر پابندیوں اور دباؤ کے باوجود، ماسکو تہران تعاون اپنی اوج پر ہے اور یہ پابندیاں بے اثر ہو کر رہ جائیں گی۔

ٹیگس