سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی کا دورہ شام، ایران اور شامی افواج کی مشترکہ مشقوں کا جائزہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i425746-سپاہ_قدس_کے_کمانڈر_جنرل_اسماعیل_قاآنی_کا_دورہ_شام_ایران_اور_شامی_افواج_کی_مشترکہ_مشقوں_کا_جائزہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی شام کے دورے پر ہیں جہاں پر انہوں نے شامی سیاسی، فوجی اور سیکورٹی حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ چند علاقوں کا دورہ بھی کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۲, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی کا دورہ شام، ایران اور شامی افواج کی مشترکہ مشقوں کا جائزہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی شام کے دورے پر ہیں جہاں پر انہوں نے شامی سیاسی، فوجی اور سیکورٹی حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ چند علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

سحرنیوز/ایران: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی شام کے حساس اور اہم دورے پر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سردار اسماعیل قاآنی نے اپنے دورہ شام کے دوران شام کی سیاسی، فوجی شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ شام مخالف دہشت گردوں کے ساتھ لڑنے والی افواج کی فرنٹ لائنوں اور ایران اور شام کی مشترکہ فوجی مشقوں کا بھی معائنہ کیا۔
ایران اور شام کے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جنرل قاآنی نے کہا کہ ایران اور شام برادر ممالک ہیں جن کے اسٹریٹیجک تعلقات ہیں اور ایران ہر طرح کے چیلنجز کے دوران  شامی عوام اور لیڈرشپ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔