Sep ۲۴, ۲۰۲۳ ۲۱:۲۱ Asia/Tehran
  • ایشیائی کھیل: ایرانی خاتون تائیکوانڈو کھلاڑی کو کانسی کا تمغہ

ایران کی پومسرو خاتون نے ہانگ زو ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

ہانگ زو ایشین گیمز میں تائيکوانڈو کے مقابلوں کے پہلے روز پومسرو خاتون کا اپنی حریفوں سے مقابلہ ہوا جس میں ایران کی مرجان سلحشوری، بنگلہ دیش اور ملائیشیا کی اپنی حریفوں کو شکست دینے میں کامیاب رہیں تاہم سیمی فائنل میں وہ جاپان کی اپنی حریف کے مقابلے میں فتح حاصل نہ کر سکیں اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

اس سے قبل مردوں کے مقابلوں میں ایران کے کھلاڑی زندہ دل، چین تائپہ کے اپنے حریف کو شکست نہ دے سکے اور مقابلوں سے باہر ہو گئے۔ایران کی مرجان سلحشوری کے کانسی کے تمغے سےقبل ایرانی خواتین کی روئنگ ٹیم، چاندی کا تمغہ حاصل کرنےمیں کامیاب رہی۔ چین میں ہانگزو ایشیائي مقابلے تئيس ستمبر سے شروع ہوئے ہیں اور آٹھ اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

ٹیگس