تہران بڑی تباہی سے بچ گیا، بیک وقت 30 دھماکوں کا منصوبہ ناکام داعش کے 28 دہشت گرد گرفتار
اسلامی جمہوریہ ایران کے سیکیورٹی اداروں سنے تہران میں بیک وقت 30 دھماکوں کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 28 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سحرنیوز/ ایران : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے تہران میں بیک وقت ہونے والے 30 دھماکوں کو ناکام بنانے اور 28 دہشت گردوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔
ایران کی وزارت انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر ملک اور قوم کی سلامتی کے لئے کام کرنے والے جوانوں نے حالیہ دنوں میں تہران، البرز اور مغربی آذربائیجان میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے متعدد نیٹ ورکس کو تباہ کیا ہے۔ ان عناصر کا تعلق دہشتگرد گروہ داعش سے ہے ۔
گرفتار دہشت گردوں میں سے بعض کا تعلق شام، افغانستان، پاکستان سے ہے اور عراق کے علاقے کردستان میں تکفیریوں کے ساتھ کارروائیوں میں ان کےملوث ہوے کے ریکارڈ بھی ہیں۔
داعش دہشتگردوں سے برآمد کئے جانے والے آلات میں بم، دھماکہ خیز مواد، امریکی ساختہ 17 پسٹول اور گولیاں، خودکش جیکٹ، سیٹلائٹ سے رابطے کے آلات، عراقی کردستان میں استعمال ہونے والے موڈیم اور غیر ملکی کرنسی شامل ہیں۔