ایران اور روس کی ایٹمی ایجنسی کے سربراہان کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i425841-ایران_اور_روس_کی_ایٹمی_ایجنسی_کے_سربراہان_کی_ملاقات
ایران کی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ نے روس کی ایٹمی ایجنسی روس ایٹم کے سربراہ سے ویانا میں ملاقات کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۵, ۲۰۲۳ ۰۷:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کی ایٹمی ایجنسی کے سربراہان کی ملاقات

ایران کی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ نے روس کی ایٹمی ایجنسی روس ایٹم کے سربراہ سے ویانا میں ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ اپنے وفد کے ہمراہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اجلاس میں شرکت کےلئے ویانا میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ اور ایرانی صدر کے مشیر محمد اسلامی نے روس کی ایٹمی توانائی ایجنسی روس ایٹم کے سربراہ آلکسی لیخاچف سے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی توانائی کے میدان میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون جیسے معاملات پر گفتگو اور تبادلہ خیال کرنے کی خبر ہے۔