Sep ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران اور چین کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے حکام کی، ویانا میں ملاقات

ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے ویانا میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے 67 ویں اجلاس کے دوران چین کی ایٹمی توانائی کے نائب سربراہ سے ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/ایران:ایسنا کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجسنی کے 67 ویں اجلاس کے دوران ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ نے چین کی ایٹمی توانائی ادارے سی اے ای اے (CAEA)  کے نائب سربراہ سے ملاقات کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں مختلف میدانوں میں دو طرفہ تعلقات اور ایٹمی توانائی کے میدان میں چین کی جانب سے ایران میں ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگس