ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونی گفتگو میں مغربی ایشیا میں بدامنی اور کشیدگی کی روک تھام کے لئے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ سفارتی کوششیں اور اقدامات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایک بار پھر تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کو چین کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے ویانا میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے 67 ویں اجلاس کے دوران چین کی ایٹمی توانائی کے نائب سربراہ سے ملاقات کی ہے۔
چین کے وزیر دفاع نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک دفاع اور سیکورٹی کے میدان میں شنگھائی تعاون تنظیم کی حدود میں ایران کے ساتھ دفاعی تعاون کےلئے تیار ہے۔
ایرانی کسٹم کی رپورٹ کے مطابق چین ایران کے سب سے بڑے تجارتی شریک میں تبدیل ہو گیا ہے۔
چین کی بیجنگ یونیورسٹی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ایران چین تعلقات کے فروغ اور خطے اور دنیا میں امن کے لیے ان کی خدمات کی بنا پرصدر سید ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی۔
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے چین کے صدر شی جن پنگ کو ایران کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی چین کے اہم دورے کے بعد واپس تہران پہنچ گئے ہیں۔