ایران کی ترقی و پیشرفت کا سلسلہ جاری، ڈلمان ڈسٹرائر بحریہ میں شامل
ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ قطب جنوبی کا محل وقوع کئی وجوہات کی بنا پر اہم ہے۔
سحرنیوز/ ایران: ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے ہفتے کے روز تہران میں شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈلمان ڈسٹرائر بحریہ میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے اور یہ ڈانا ڈسٹرائر سے نیا اور جدید ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے 100 فیصد درست موسمیاتی پیشنگوئی کا سافٹ ویئر حاصل کر لیا ہے جسے ہم نے 86 ویں بحری بیڑے کے کرہ ارض کے گرد چکر لگانے کے مشن کے دوران استعمال کیا تھا۔
انہوں نے قطب جنوبی یا انٹارکٹیکا میں مستقل اڈہ قائم کرنے کے ایرانی بحریہ کے منصوبے پر اپنے حالیہ ریمارکس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قطب جنوبی کا محل وقوع کئی وجوہات کی بنا پر اہم ہے۔ عسکری لحاظ سے مکران براہ راست قطب جنوبی سے ملا ہوا ہے۔ اور ہماری اس علاقے میں موجودگی علمی لحاظ سے بھی ضروری ہے۔