Nov ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم کے اہداف و مقاصد

انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) کے وائس چانسلر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم کے انعقاد کا مقصدرضوی تعلیمات کو رائج کرنے کے لئے گفتگو کے ساتھ ساتھ ان تعلیمات کو انسانی عملی علوم (ہیومن اپلائیڈ سائنسزز) کی رو سے ادراک کرنا اور بیان کرنا ہے۔

سحرنیوز/ایران: آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ صحافیوں کی موجودگی میں تیسری بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم سے متعلق انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) میں 8 نومبر 2023 کو نیوز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں جناب مرتضیٰ مرجوعی نے بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم کے انعقاد میں یونیورسٹی کے اہداف و مقاصد پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ اس کانگریس کے عنوان سے ظاہر ہے کہ ہمارا پہلا مقصد یہ ہے کہ حضرت امام علی رضا(ع) کی تعلیمات،سیرت اور طرز زندگی کوعصری علوم کی رو سے فروغ دینے کے لئے گفتگو کی راہ کو ہموار کریں، اگرچہ تاریخی، فلسفی اور دیگر موضوعات کے نقطہ نظر سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی تعلیمات پر متعدد کانفرنسزز اور اجلاس منعقد کئے گئے ہیں لیکن بدقسمتی سے امام رضا(ع) کی تعلیمات کو عصری علوم کی رو سے جیسے معاشیات اور آرٹ و غیرہ سے بیان نہیں کیا گیا۔ جناب رجوعی نے اس کانگریس کے انعقاد کا دوسرا مقصد؛ کانگریس کی علمی نشستوں اور ورکشاپس کا ملکی اور عالم اسلام کے موجودہ مسائل سے تعلق پیدا کرنا اور ربط دینا ہے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم علمی نشستوں اور ورکشاپس کے انعقاد سے عالم اسلام میں رونما ہونے والے واقعات اور حالات خصوصاً فلسطین سے متعلق مسائل کے بارے میں جن کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہے، امام رضا(ع) کی تعلیمات سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ۔انہوں نے مزید یہ کہا کہ ہم نے اس کانگریس میں دانشوروں،سیاستدانوں اور حکمرانوں کو خصوصی شعبوں سے وابستہ افراد کے ساتھ ایک ہی میزپر اکھٹا کیا ہے اور مستقبل قریب میں اس کے مثبت نتائج دیکھنے کی امید رکھتے ہیں۔ حضرت امام علی رضا(ع) نے زیادہ تر روایات اس وقت بیان فرمائیں جب آپ ایران میں تشریف فرما تھےقم یونیورسٹی کے الہیات(دینی علوم) کالج کے وائس چانسلراور کانگریس کے علمی سیکرٹری نے بھی اس نیوز کانفرنس کے تسلسل میں اپنے اس بیان کے ساتھ کہ امام رضا(ع) نے ایران میں چار سال کے قریب زندگی گزاری کہا کہ مختلف مذہبی کلامی فرقوں اور سماجی گروہوں کے ساتھ علمی بحث و مباحثہ کی وجہ سے حضرت پر بھاری ذمہ داری عائد تھی ،یہی وجہ ہے کہ آپ(ع) کے بہت سارے فرامین اور احادیث معاشرے کے مسائل پر مبنی ہیں اورآپ(ع) نے زیادہ تر روایات اس وقت بیان فرمائیں جب آپ ایران میں زندگی گزار رہے تھے۔ حجت الاسلام والمسلمین جناب مودب نے مزید یہ بتایا کہ امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) کی تاریخ اور فرامین پر ایک جامع ترین کتاب عیون اخبار الرضا ہے جسے شیخ صدوق(رہ) نے تألیف کیا ،یہ کتاب ان معتبر اور مستند شیعہ کتب میں سے ایک ہے جس میں شیعہ فقہ سے متعلق بہت سے مسائل بیان کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی کانگریس ،امام رضا علیہ السلام کی ان تعلیمات سے جنہیں اس کتاب میں بیان کیا گیا ہے استفادہ کرے گی ،گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اب تک کانگریس کے سیکریٹریٹ کو ملکی و غیرملکی پروفیسرز اور طلباء کی جانب سے جیسے پاکستان اور لبنان وغیرہ سے 400 مضامین موصول ہو چکے ہیں البتہ ان کی تعداد 600 تک پہنچنے کی امید ہے ۔ کانگریس کے علمی سیکرٹری نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان مضامین کو ججز کے فیصلہ کے بعد شائع کیا جائے گا اور اسی طرح قبل از وقت منعقد کی جانے والی نشستوں میں بھی ان مضامین کو پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان مقالات اور مضامین میں تمام محققین اور مفکرین کی یہ کوشش رہے گی کہ وہ امام رضا(ع)کے ان فرامین سے جن میں اقتصادیات،آرٹ، منیجمنٹ،طب اور سیاسی علوم سے متعلق دور حاضر کے مسائل بیان ہوئے ہیں انہیں اپنے مضامین میں استفادہ کریں اور ہر شخص جس سبجیکٹ میں بھی مہارت اور مطالعہ رکھتا ہے اسی رو سے اپنے مضامین میں امام رضا(ع) کے فرامین کے ساتھ علمی پیوند اور ربط قائم کرے گا اور حضرت کے فرامین کی رو سے معاشرے کے مسائل کا حل بیان کرے گا ۔ حجت الاسلام والمسلمین مودب نے کہا کہ بعض موضوعات چند سبجیکٹ پر مشتمل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ مضامین زیادہ معتبر اور مستحکم شمار کئے جاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ محققین اپنی ریسرچ اور مضامین کے ذریعہ خود بھی بہرہ مند ہوتے ہیں اور علمی برادری کو بھی فائدہ پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے اس بین الاقوامی کانگریس کے انعقاد کا وقت رواں سال کی 19 اور 20 دسمبر کی تاریخ جانتے ہوئے کہا کہ اس بین الاقوامی کانگریس کا افتتاح آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کے بیانات سے کیا جائے گا۔

ٹیگس