Dec ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۶ Asia/Tehran
  • ہرات کے غیر انسانی واقعے کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے شہر ہرات کے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہےکہ افغانستان کے حکام اس غیر انسانی واقعے کے مرتکب افراد کی نشاندہی کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچائيں گے۔

سحرنیوز/ ایران: افغانستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان ميں ایران کے سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل پیج پر ایک پیغام میں گذشتہ روز ہرات میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے کہ جس کے نتیجے میں دو شیعہ علماء سمیت چھ افراد شہید ہوگئے۔

اس پیغام میں شہداء کے پسماندگان کے لئے اللہ تعالی سے اجر و صبرجمیل کی دعا کی گئی ہے-

یہ دہشت گردانہ واقعہ ہرات کے علاقے جبرئیل ٹاؤن میں پیش آیا۔

ٹیگس