داعش گروہ نے کرمان میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی
Jan ۰۴, ۲۰۲۴ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
دہشت گرد گروہ داعش نے کرمان میں شہید قاسم سلیمانی کے مزار کے راستے میں ہونے والے دہشت گرد بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
سحرنیوز/ ایران: دہشت گرد گروہ داعش نے ایک بیان میں، ایران کے جنوب میں واقع کرمان کے گلزار شہدا قبرستان میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ یہ دہشت گردانہ بم دھماکے گزشتہ روز کرمان کے گلزار شہدا فبرستان میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر اور ان کے مزار کے راستے میں ہوئے تھے۔
بدھ کی شام کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر برسی کے اجمتاع میں شرکت کرنے والے زائرین کے درمیان دو دہشت گرد دھماکے ہوئے۔ ان دہشت گردانہ بم دھماکوں میں 84 افراد شہید اور 288 زخمی ہوگئے تھے۔