رہبر انقلاب اسلامی کے نام ، ایران کے تقریباً ایک ہزار علمائے اہلسنت کا خط
ایران کے تقریباً ایک ہزار علمائے اہلسنت نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام خط میں پارلیمنٹ اور ماہرین کی کونسل کے انتخابات کو قومی عزم و طاقت کا مظہر قرار دیا ہے-
سحرنیوز/ ایران: ایران کے اہلسنت علما، ائمۂ جمعہ و الجماعت اور مبلغین نے ماہرین کی کونسل اور پارلیمانی انتخابات کی مناسبت سے ایک خط لکھا ہے۔ علمائے اہلسنت نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ ہم بدخواہوں کو عوام میں اختلاف ڈال کر اور فتنہ پیدا کر کے ایسے دشمنوں کو، جن کی دشمنی پرانی ہے، قوم کے گرانقدر ذخائر و سرمائے کو، جو ہزاروں شہدا کے خون کا نتیجہ ہے، برباد نہيں کرنے دیں گے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے تقریباً ایک ہزار علما، ائمۂ جمعہ و الجماعت اور مبلغین نے ماہرین کی کونسل اور پارلیمنٹ کے انتخابات کو قومی عزم و طاقت کا مظہر قرار دیا ہے۔ علمائے اہلنست نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ووٹ دینا ہر ایرانی کا مسلمہ حق اور فریضہ ہے۔ ایران کے اہلسنت علما و مبلغین نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ہم بدخواہوں کو عوام میں تفرقہ اندازی اور گروہ بندی کر کے ایسے دشمنوں کو جن کی دشمنی پرانی ہے، قوم کے گرانقدر سرمائے کو، جو ہزاروں شہدا کے خون کا نتیجہ ہے، برباد نہيں کرنے دیں گے۔