Mar ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • ایرانی انتخابات کا حسن، 99 سالہ خاتون نے ووٹ کاسٹ کیا

طبس کی اس سن رسیدہ خاتون نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد کے تمام انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔

 

سحر نیوز/ ایران: صدارتی انتخابات ہوں یا پارلیمانی انتخابات یا کوئی اور انتخابات ہوں تو ووٹنگ کے دوران کچھ ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو ہمیشہ کے لئے یادگار اور تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ آج ایران کے پارلیمانی انتخابات کی ووٹنگ کے دوران بھی ایسا ہی ایک دل چسپ اور تاریخی واقعہ رونما ہوا ہے۔

ایران کے شہر طبس کی ایک 99 سالہ بوڑھی خاتون نے کہولت سن کے باوجود اپنے بیٹے، بہو اور نواسوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پر جا کر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

طبس کی یہ سن رسیدہ خاتون اپریل 1924 عیسوی میں طبس کے گاؤں ازمیغان میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد کے تمام انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

واضح رہے کہ آج ایران میں پارلیمنٹ کی 290 نشستوں اور مجلس خبرگان کی 88 نشستوں کے لئے ایرانی عوام ووٹ ڈال رہے ہیں۔  ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔

ٹیگس