Mar ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • صدر ایران نے انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت کی قدردانی کی

صدر ایران نے الجزائر کے دورے سے قبل انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت کی قدردانی کی ہے-

سحرنیوز/ ایران: صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی الجزائر کے دارالحکومت الجزیرہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال الجزائر کے وزیر نذیر العرباوی نے کیا-

صدر مملکت نے الجزائر کے دورے پر روانگی سے قبل انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کی قدردانی کی اور ایرانی عوام کی جانب سے فرض شناسی کا اظہار کئے جانے پر شکریہ ادا کیا۔ صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے اسی طرح الیکشن، تمام منتظمین اور ذمہ دار عوامل نیز ووٹنگ کے عمل کے دوران تمام کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اسلامی انقلاب کے پشت پناہ کی حیثیت سے مجلس شورائے اسلامی اور مجلس خبرگان کی تشکیل کے ساتھ ہی ہمارے ملک کے سارے ادارے اور پیارے عوام اپنے قانونی فرائض پر عمل کریں گے۔

سید ابراہیم رئیسی نے اپنے دورہ الجزائر کا ذکر کرتے ہوئے کہا اس دورے میں وہ گیس برآمد کرنے والے ملکوں کے ساتویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ الجزائر ایک ایسا ملک ہے جو سامراج کے خلاف جدوجہد کا درخشاں ماضی رکھتا ہے۔ صدر مملکت نے غزہ اور فلسطینیوں کی حمایت میں ایران اور الجزائر کے مشترکہ نقطہ نظر کو خاص اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ مسئلہ فلسطین آج نہ صرف دو طرفہ بلکہ عالم اسلام اور انسانیت کا بھی مسئلہ ہے اور الجزائر اجلاس کے موقع پر الجزائری حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات و تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہو گی۔

 

ٹیگس