بحری محاصرہ ختم اور ایران کے بعض منجمد اثاثے بحال: سید عباس عراقچی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i453172-بحری_محاصرہ_ختم_اور_ایران_کے_بعض_منجمد_اثاثے_بحال_سید_عباس_عراقچی
ارنا کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے تازہ سوشل میڈیا پیغام میں پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات پیش کی ہیں۔
(last modified 2026-06-22T12:00:20+00:00 )
Jun ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • بحری محاصرہ ختم اور ایران کے بعض منجمد اثاثے بحال: سید عباس عراقچی

ارنا کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے تازہ سوشل میڈیا پیغام میں پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات پیش کی ہیں۔

سحرنیوز/ایران: سید عباس عراقچی نے لکھا کہ پاکستان اور قطر کی فعال ثالثی کے نتیجے میں لبنان میں جنگ کے خاتمے کے لیے بڑی پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔

وزیر خارجہ نے لکھا کہ ایران کے تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات پر پابندی بھی ہٹا دی گئی ہے۔

انہوں نے ایران پر عائد بحری محاصرے کے خاتمے، بعض منجمد اثاثوں کی بحالی اور ایران میں تعمیر نو اور اقتصادی ترقی کے منصوبے پر عمل درآمد کا بھی اعلان کیا ہے۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ کی سنجیدگی کا اصل امتحان لبنان میں جھڑپوں کو ختم کرنا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel