برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا مستعفی ہونے کا اعلان
برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: لندن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر نے وزیر اعظم ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آج صبح شاہ چارلس سے گفتگو کی، میں پارٹی کی خواہش پر پارٹی لیڈر شپ سے مستعفی ہو رہا ہوں، قیادت کے انتخابی عمل کی تکمیل تک میں اپنے عہدے پر برقرار رہوں گا۔
کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ اقتدار کی منظم منتقلی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا اور آنے والے وزیرِ اعظم کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا۔
برطانیہ میں کیئر اسٹارمر کی لیبر پارٹی نے 2024 کے عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی اور 4 جولائی 2024 کو دوبارہ برسرِاقتدار آئی تھی۔ 2024 میں لیبر پارٹی کی کامیابی سے 14 سال سے جاری کنزر ویٹو پارٹی کے اقتدار کا خاتمہ ہو گیا تھا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
قابل ذکر ہے کہ کیئر اسٹارمر گزشتہ ایک عشرے کے دوران برطانیہ کے مستعفی ہونے والے چھٹے وزیر اعظم ہیں۔