ایران کی مشہور خاتون ایتھلیٹ نے امریکہ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
Mar ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
ایران کی مشہور خاتون ایتھلیٹ نے امریکہ میں ایتھلیٹ کے مقابلوں میں دوسرا مقام حاصل کر کے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
سحر نیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مشہور خاتون ایتھلیٹ مریم طوسی نے کیلی فورنیا میں دو سو میٹر کی دوڑ کے مقابلوں میں دوسرا مقام اورچاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
مریم طوسی نے دو سو میٹر کے فاصلے کو اپنے حریفوں سے سبقت لے جاتے ہوئے 30 اعشاریہ 21 سیکنڈ میں پورا کیا اور خود ہی اپنے ریکارڈ کو بہتر بناتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔
اس سے قبل مریم طوسی نے ہی دو سو میٹر کے فاصلے کو 30 اعشاریہ 41 سیکنڈ میں طے کیا تھا۔