ایران نے امریکی تیل کی کھیپ کو روک لیا، کیوں؟+ تصاویر
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i431233-ایران_نے_امریکی_تیل_کی_کھیپ_کو_روک_لیا_کیوں_تصاویر
ای بی کے مریضوں کی قانونی شکایت کے بعد ایران نے امریکی تیل کی کھیپ ضبط کر لی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران نے امریکی تیل کی کھیپ کو روک لیا، کیوں؟+ تصاویر

ای بی کے مریضوں کی قانونی شکایت کے بعد ایران نے امریکی تیل کی کھیپ ضبط کر لی ہے۔

سحر نیوز/ایران: مغربی ممالک اور خاص طور پر امریکا کی پابندیوں کے بعد، جس کی وجہ سے سویڈن کی ایک کمپنی کی جانب سے ای بی کے مریضوں کے لیے درکار ادویات کی فروخت روک دی گئی اور انہیں شدید جسمانی اور ذہنی نقصان پہنچایا، ای بی کے مریضوں نے تہران کی بین الاقوامی تعلقات کے قانون کی عدالت میں امریکہ کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مقدمے کے وکیل کی طرف سے قانونی پیروی کے ساتھ، عدالت نے بالآخر خلیج فارس میں ADVANTAGE SWEET نامی سمندری جہاز کے امریکی تیل کے کارگو کو ضبط کرنے کا حکم دیا جس کے بعد اس جہاز کا سامان ضبط کر لیا گیا۔