نومنتخب پاکستانی صدر کو صدر ایران کی مبارکباد
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i431374-نومنتخب_پاکستانی_صدر_کو_صدر_ایران_کی_مبارکباد
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایک پیغام میں آصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Mar ۱۱, ۲۰۲۴ ۰۵:۵۸ Asia/Tehran
  • نومنتخب پاکستانی صدر کو صدر ایران کی مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایک پیغام میں آصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: صدر ایران سید ابراہيم رئيسی نے جناب آصف علی زرداری کو دوست و برادر ملک پاکستان کا نیا صدر بننے پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی صدارت کے دور میں تاریخی، ثقافتی و دینی لحاظ سے قدیم تعلقات کے حامل دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید توسیع آئے گی۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ کی طرح اور خاص طور پر نئے دور میں پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید فروغ کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کرتا ہے۔