آپریشن وعدہ صادق ، عالم اسلام کی طاقت کی علامت ہے : کمانڈر جنرل اسماعیل قا آنی
May ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل اسماعیل قا آنی نے اسرائیل کے خلاف آپریشن وعدہ صادق کو عالم اسلام کی طاقت کی علامت قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: صیہونیوں کے میزائلی حملے میں شہید ہونے والے جنرل محمد ہادی حاجی رحیمی کی مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قا آنی نے کہا کہ وعدہ صادق کے مقابلے میں صرف اسرائیل نہیں بلکہ امریکہ اور پورے نیٹو نے صف بندی کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ تمام تر صف بندی کے باوجود اسلامی انقلاب کے میزائل اور ڈرون طیارے ایران سے لانچ ہوئے اور پوری دنیا نے براہ راست اس کا مشاہدہ کیا۔
قدس بریگيڈ کے کمانڈر نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق استقامتی محاذ کی طاقت تھی جس کا تعلق کرہ ارض کے تمام مسلمانوں سے ہے۔