ورلڈ کپ فٹ بال کوالیفائی میچ، ایران کی ہانگ کانگ کو شکست (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i434109-ورلڈ_کپ_فٹ_بال_کوالیفائی_میچ_ایران_کی_ہانگ_کانگ_کو_شکست_(ویڈیو)
فٹ بال ورلڈ کپ دو ہزار چھبیس کے کوالیفائی میچ میں ایران نے ہانگ کانگ کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۷:۲۹ Asia/Tehran

فٹ بال ورلڈ کپ دو ہزار چھبیس کے کوالیفائی میچ میں ایران نے ہانگ کانگ کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔

سحرنیوز/ایران: ہانگ کانگ میں کھیلے گئے اس میچ میں ایران کے فارورڈ کھلاڑی مہدی طارمی نے تین گول کر کے ہیٹ ٹرک کی جبکہ ایران کی جانب سے چوتھا گول سردار آزمون نے کیا۔ پہلے ہاف میں ایران کو دو ایک کی برتری حاصل تھی جبکہ دوسرے ہاف میں بھی ہانگ کانگ نے ایک جبکہ ایران نے دو گول کیے۔