Jun ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران میں صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے درمیان ٹی وی مناظرے

ایران کے صدارتی امیدواروں کا تیسرا ٹی وی مناظرہ کل رات جمعہ اکیس جون کو براہ راست نشر کیا گیا۔

سحرنیوز/ایران: اس ٹی وی مباحثے میں سماجی اور ثقافتی مسائل میں امیدواروں نے اپنی حکومت کے پروگراموں اور منصوبوں کی وضاحت کی۔ صدارتی امیدواروں نے سوشل میڈیا، خاندانی مسائل اور صنفی مساوات جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی اور اپنے انتخابی ایجنڈے اور ملک میں موجود مسائل کے حل کے بارے میں گفتگو کی۔
گزشتہ دو ٹی وی مناظروں کی طرح اس ٹی وی مناظرے میں بھی عوام میں کافی جوش و ولولہ نظر آیا اور گھروں کے علاوہ پبلک مقامات اور امیدواروں کے انتخابی دفاتر میں بھی لوگ یہ مناظرہ دیکھتے نظر آئے- مناظرے میں صدارتی انتخاب کے تمام چھے امیدوار مصطفی پور محمدی، مسعود پزشکیان، امیرحسین قاضی زادہ ہاشمی، علی رضا زاکانی، سعید جلیلی اور محمد باقر قالیباف نے شرکت کی۔
 یاد رہے کہ صدارتی امیدواروں کا دوسرا مباحثہ جمعرات کو ہوا تھا جس میں معیشت اور صحت کے مسائل پر توجہ دی گئی تھی۔ اور اب دو اور مناظرے چوبیس اور پچیس جون کو ہونے باقی ہیں- مناظروں کا وقت رات آٹھ بجے سے بارہ بجے تک ہے تاہم پچیس جون کا مناظرہ عید غدیر کے پروگرام کی وجہ سے دن میں نماز ظہر کے بعد سے شروع کیا جائے گا-

ٹیگس