Jul ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران کے چودہویں صدارتی انتخابات: دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان ہوئی دلچسپ بحث

ایران کے چودہویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ سے قبل دو صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلا براہ راست مناظرہ گزشتہ شب منعقد ہوا جس میں امیدواروں نے اپنے ایجنڈے عوام کے سامنے پیش کئے۔

سحرنیوز/ایران: ایران میں گزشتہ جمعے کو صدارتی الیکشن کے تحت ووٹ ڈالے گئے جس میں کوئی بھی امیدوار عہدہ صدارت کے حصول کے لئے درکار لازمی ففٹی پلس ون فیصد ووٹ حاصل نہيں کرسکا اور صدر کا تعین دوسرے مرحلے کی ووٹنگ پر منحصر ہو گیا۔ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ سے قبل انتخابی مہم چلانے کے لئے دونوں امیدواروں سعید جلیلی اور مسعود پزشکیان کو ایک ہفتے کا موقع دیا گیا ہے جس کے تحت جہاں دونوں امیدوار دو ٹی وی مناظروں میں ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر مختلف موضوعات پر گفتگو کر رہے ہیں وہیں متعدد دیگر ٹی وی اور ریڈیو پروگروم بھی دونوں کے لئے ترتیب دئے گئے ہیں۔

صدارتی انتخابات کے دونوں طاقتور امیداورں نے کزشتہ شب اقتصادی، سماجی اور عوام کے سامنے موجودہ مسائل کے بارے میں اپنے ایجنڈے پیش کئے اور سامنے والے فریق کے پروگرامز اور ایجنڈوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ پروگرام کے مطابق منگل کی شب مقامی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے سے رات بارہ بجے تک دونوں امیدواروں کے درمیان مناظرہ ہوگا جبکہ بدھ کی شب امیداور خطاب کی شکل میں اپنے ایجنڈے عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

جمعرات کو تشہراتی مہم ختم ہو جائے گی جبکہ جمعے کو الیکشن ہوں گے۔خیال رہے کہ ایران میں انتخابات کی پوری تاریخ میں دوسری بار ایسا ہوا ہے جب صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں داخل ہوئے ہیں۔ آئندہ جمعہ کو دوسرے دور کی ووٹنگ ہوگی جس میں صدر کا انتخاب عمل میں آئےگا۔

ٹیگس