ایران کا "کاشان" شہر، تاریخی مکانات کے سیاحوں کی پسندیدہ جگہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i435563-ایران_کا_کاشان_شہر_تاریخی_مکانات_کے_سیاحوں_کی_پسندیدہ_جگہ
کاشان 7 ہزار سال سے زیادہ پرانا تاریخی شہر ہے جو ایران کے وسطی صحرا میں واقع ہے۔ اس شہر میں قاجار اور زندی ادوار کے بہت سے تاریخی مکانات ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران کا

کاشان 7 ہزار سال سے زیادہ پرانا تاریخی شہر ہے جو ایران کے وسطی صحرا میں واقع ہے۔ اس شہر میں قاجار اور زندی ادوار کے بہت سے تاریخی مکانات ہیں۔

کاشان کے ان مکانات کو دیکھ کر سیاح تاریخ کا سفر کرتے ہیں اور اس وقت کے لوگوں کی زندگیوں کے بارے میں جانتے ہیں۔ کاشان کے تاریخی مکانات کے ہر حصے کا الگ الگ مقصد اور استعمال ہے اور اس کی اپنی آرائش ہے۔ گھر کا بیرونی حصہ عوامی کاموں اور روزانہ کی آمد و رفت کے لیے جبکہ اندرونی حصہ خاندان کے افراد کی روزمرہ زندگی کے لیے اور شاہ نشین مہمانوں کے لیے مختص ہوتا تھا۔